کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) فورس کے مسائل کے حل کیلئے ایک سربراہ کی حیثیت سے میں ہر فورم پر پولیس اور خصو صا ً شہداءکے لواحقین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی آواز اٹھاتا رہوں گامجھے کسی صورت شہدا کی فیملی سے الگ نہ سمجھا جائے جہنوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ۔ ا نہیں ہی قربانیوں کے باعث ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا جارہا ہے ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام کیلئے ہر وقت برسر پیکار ہیں کیونکہ ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہمارے شہداءہیں اور مجھے ان کے خاندان کے ہرسپوت پر فخر ہے ۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے شہدا ءکے لواحقین سے کیا ہوا اپنا دیرینہ وعدہ پورا کر دکھایا ۔اس حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کر دیا ہے آئی جی پولیس بلوچستان نے صوبائی حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو کا
پوری فورس کی جانب سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے شہدا ءکمپنسیشن پیکج میں اضافہ کر کے شہداءکے خاندانوں کی مشکلات میں یقینا کمی واقع ہو گی ۔ دنیاوی پیکج پیاروں کے بچھڑنے کے خلا ءکو کبھی پُر نہیں کر تا تاہم مشکل گھڑی میں ان کو کچھ توانائی ضرور بخشتا ہے ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ شہید کے رتبہ پر فائز ہونے والے سپوت امر ہو جاتے ہیںجبکہ ان کے خاندان کی مشکلات میں کمی لانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ محکمہ خزانہ کی طر ف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محکمہ پولیس اور لیویز کے آفسران /اہلکاروں کے کمپنسیشن پیکج کے ریٹس میں شہداءکے ورثا کو ملنے والی نقد رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے نئے اعلامیے کے مطابق کا نسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور انسپکٹر (بی ۔ 1سے بی ۔6)کی فیملی کوملنے والی نقد رقم برائے کمپنسیشن کو 30لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑکر دیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 17کے اے ایس پی /ڈی ایس پی کے ورثاءکے لئے مختص نقد رقم کو 50لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ ، گریڈ 18اور 19میں کام کرنے والے ایس پی /ایس ایس پی /اے آئی جی کے ورثاءکو ملنے والی نقد رقم برائے کمپنسیشن کو 90لاکھ سے بڑھا کر 2کروڑ جبکہ نقد کمپنسیشن رقم برائے ورثاءجس میں گریڈ 20تا گریڈ 22 تک کام کرنے والے ڈی آئی جی /ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی کوبلترتیب ایک کروڑ سے بڑھا کر 2کروڑ کر دیا گیا ہے ۔ مز ید برآں شہداءکی فیملی کو پلاٹ یا زمین کے بارے میںکیش ملنے والی نقد رقم میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ گریڈ بی۔ 1تا بی ۔8 کی رقوم دس لاکھ سے گیا رہ لاکھ جبکہ گریڈ بی ۔9تا بی ۔16کو 20لاکھ سے بڑھا کر 22لاکھ اسی طرح سے گریڈ بی ۔17تا بی ۔19کی رقوم 50لاکھ سے بڑھا کر 55لاکھ مقرر کی گئی ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق گریڈ بی ۔20تا گریڈ بی۔22کے آفسران کی رقوم کو 50لاکھ سے بڑھا کر اسے 5کروڑ مقرر کر دی گئی ہیں ۔آئی جی پولیس نے اس امر کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس کی تنخوائیں پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخوا کے برابر کرنا اور خاص کر بلوچستان پولیس کا ریسک الاﺅنس میں اضافہ میر ی ترجیحات میں شامل ہیں اور جلد ہی حکومت بلوچستان کے تعاون سے بلوچستان پولیس کی تنخواﺅ ں کو دوسرے صوبوں کے برابر کیا جائے گا۔