اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ نیازی صاحب چور نہیں ہو تو پولیس کا سن کر چھپتے کیوں ہو ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شبلی فراز نے اپنے لیڈر کی طرح جھوٹ بولنے کی روایت برقرار رکھی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران نیازی نےخواتین اور بچوں کو ڈھال بناکر گرفتاری سے بچنے کی واردات کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بہادر لیڈر کے کارکن بہادر ہوتے ہیں بزدل لیڈر کے پیروکار بزدل ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین کو جیل میں بند کرکے نگرانی کرنے والے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کو اچھا انسان بننے کیلئے جیل جانا ہی پڑے گا ۔