لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے۔ پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ قطر کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کی۔وہ امیر قطر کی جانب سے کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے پیر کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب بھی کیا جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو ئے۔