بیجنگ (شِنہوا) چین کی 8 غیرکمیونسٹ جماعتوں میں سے ایک چائنہ ڈیموکریٹک لیگ کی مرکزی کمیٹی کے چیئرپرسن ڈِنگ ژونگ لی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک کی مجموعی ترقی میں مزید حصہ ڈالنے کے لئے مزید قدم بڑھائے گی۔
ڈِنگ نے یہ بات چینی قومی سیاسی مشاورتی ادارے، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی مئوقف اپنانے ، عمدہ روایات آگے بڑھانے اور اسے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم فریم ورک میں حکمرانی میں قابل شراکت دار کی حیثیت سے تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
چائنہ ڈیموکریٹک لیگ 1941 میں قائم ہوئی تھی۔ اس کے ارکان کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار ہے۔ اس کے بیشتر دانشوروں کا تعلق ثقافت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہے۔