کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صاف اور شفاف طریقے سے ڈجیٹل مردم شماری کا عمل ہو ، اور کسی جماعت یا گروپ کو اس پر کوئی اعتراض نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بھی آج قرارداد منظور کی ہے ،کہ ڈجیٹل مردم شماری شفاف طریقے سے ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ڈجیٹل مردم شماری پر واضح موقف دے دیا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ جیل بھرو تحریک کا نعرا لگانے والا، اب جیل سے بچاؤ تحریک میں مصروف ہے۔
جیل جانے کا خوف بہت زیادہ ان کے ذہن پر طاری ہے اور گزشتہ روز عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی حوس میں عمران اپنے حقیقی آقاؤں کے خلاف زہریلی مہم میں مصروف ہے، جن کی مدد سے عمران کو ناجائز اقتدار دیا گیا آج ان کے خلاف عمران نیازی بیرون ملک سے مہم چلوا رہے ہیں۔ عمران خان کو جو اقتدار میں لایا آج اسی کے گلے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باجوا صاحب نے انہیں گود میں بٹھایا ہوا تھا تب تک ٹھیک تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ادارے کے ہرافسرکوبلیک میل کررہے ہیں، یہ تحریک نہیں گنڈہ گردی ہے، کیا ہاتھوں میں لاٹھیاں لیکرتحریک چلائی جاتی ہے
یہ چاہتے ہیں بلیک میل کریں تاکہ چوردروازے سے اقتدارمیں آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ ماردیئے جائیں گے ان کو ڈوب مرنا چاہیے ، یہ اتنے ترم خان ہیں کہ لوگ ان کے دشمن بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احسان فراموش شخص ہیں اپنے محسن کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چارچارگولیاں لگیں توان کو کچھ نہیں ہوا، کیا سارے لوگ بلٹ پروف پیداہوئے تھے، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ جس شخص نے ان کو صادق اورامین کا سرٹیفیکیٹ دیاتھا اب وہ بھی کہہ رہاہے کہ مینے تین چیزوں پرصادق اورامین کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا ، تمام چیزوں پر نہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ شخص پاکستان کونقصان پہنچانے کے راستے تلاش کررہا ہے،اس شخص کے پیچھے بیرونی خفیہ ہاتھ ہیں جواس کی مالی مدد کررہے ہیں، یہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو ان لوگوں کا گریبان پکڑنا چاہیے اور ان کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ، جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے ، لیکن وفاقی حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ، اور چاہتی ہے کہ معصوم لوگوں کی جانیں ضایع نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تصادم چاہتے ہیں ، کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان 10 مارچ کا انتظار کیوں کر رہے ہیں ، آج ہی الیکشن کمیشن چلے جائیں ۔ ہمیں کسی قسم کی دھاندلی نہیں کرنی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کی وجہ سے جماعت اسلامی کو اتنی نشستیں مل گئیں ، ورنہ ان کی 25 نشستوں سے زیادہ کی حیثیت نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ نعیم الرحمان میئر کراچی کے خواب دیکھ رہا ہے تو خواب دیکھنے پر کوئی بندش نہیں ۔