بیجنگ (شِںہوا) چین نے گزشتہ 5 برس کے دوران نسلی گروہوں، مذہبی معاملات اور سمندر پارچینی شہر یوں بارے کام کو بہتر بنانے کے نئے طریقے اپنائے ہیں۔
اتوار کے روز قومی مقننہ کو پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق نسلی یکجہتی اور ترقی میں نئی پیشرفت ہوئی ہے اور چین میں مذاہب کو چینی خصوصیات کے تحت ڈھال لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں جدت کاری کی مہم میں سمندر پار چینی شہریوں کی منفرد قوت اور اہم کردار کو بھی بھرپور انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔