بیجنگ (شِنہوا) چین کی مرکزی حکومت ہانگ کانگ اورمکاؤ کی معیشتوں کو فروغ دینے اورلوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مدد کرے گی اوردونوں خطوں میں طویل المدتی خوشحالی اوراستحکام کو برقراررکھا جا ئےگا۔
قومی مقننہ میں غوروخوض کے لیے اتوار کو پیش کی گئی ایک حکومتی ورک رپورٹ میں ایک ملک، دو نظام کی پالیسی کومکمل، دیانتداری اورپختہ عزم کے ساتھ نافذ کرنے کی کوششوں کا عہد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت ہانگ کانگ کے لوگ ہانگ کانگ کا انتظام اورمکاؤ کے لوگ مکاؤ کا نظم و نسق خوداختیاری کے اعلیٰ درجے کے ساتھ چلاتے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ اورمکاؤ میں قانون پرمبنی حکمرانی کے لیے پرعزم رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ دونوں خطوں میں آئینی انتظام کو برقراررکھا جائے جیسا کہ چین کے آئین اور دونوں خطوں کے بنیادی قوانین میں بیان کیا گیا ہے اوریہ کہ ہانگ کانگ اور مکاؤکا انتظام محب وطن لوگوں کےہاتھوں میں ہے۔