کراچی(نمائندہ خصوصی)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کو وعدے پورے کرنا ہوں گے ورنہ ہمارے لیے وزارت رکھنا مشکل ہو جائے گا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیجیٹل مردم شماری اور وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے وعدے پورے نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کیلیے کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے، ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ہم وزارعتیں سنبھال لیں اور سیلاب متاثرین کو حق نہ ملے۔مردم شماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن ہونے جا رہے ہیں اس وقت ڈیجیٹل مردم شماری کا اعلان ہونا مسئلے کا حل نہیں، جب ڈیجیٹل مردم شماری کا مجھے نہیں پتا تو عوام کو کیسے پتا ہوگا؟ ہم اس قسم کی نہیں بلکہ جائز مردم شماری چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلیے الیکشن پرانی مردم شماری پر ہو رہے ہیں، اسی طریقے سے ڈیجیٹل مردم شماری ہونی ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کو قبول نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مردم شماری میں اپنے طریقے سے گننا ہے تو سندھ حکومت ساتھ نہیں دے گی، اس طرح مردم شماری کرنی ہے تو آئیں خود کریں، مردم شماری کی بنیاد پر ہی صوبے کو اس کا حق دیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اعتراض نہیں سنے گئے تو سندھ وفاق کا ساتھ نہیں دے گا۔