گوجرانوالہ ( کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک .تینوں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوئے تو پولیس نے انکا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی سے زیادتی کرنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فرار ہوئے تو پولیس نے انکا تعاقب کرکے پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تینوں ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتیاں کرتے تھے، ملزمان نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران ماں بیٹی کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے، تینوں ملزمان کو پولیس نے گزشتہ دنوں گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے ڈکیتی کی چار وارداتوں میں لوٹ مار کیساتھ خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا میں جس میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں۔
دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نوٹس لیا تھا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کے واقعات پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی نوٹس لیا تھا اور آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔