اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صدر کی جانب سے انتخابات کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔