جیسلمیر (نیٹ نیوز)
بھارتی ریاست راجستھان میں 75 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔عرب میڈیاکے مطابق 75 سالہ خاتون نے آی وی ایف کے ذریعے بچی کو جنم دیا ہے تاہم بچی کا وزن انتہائی کم ہے جس کے باعث اسے پیدائشی بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ این آئی سی یو منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچی کی نگرانی پر مامور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بے اولاد ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ایک بچے کو گود لیا تھا تاہم وہ اپنے بچے کی ماں بننا چاہتی تھیں جس کیلئے انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا اور آئی وی ایف کے ذریعے ماں بننے کی کوشش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔خاتون کی زائد عمری، طبی اور جسمانی طور پر مضبوط نہ ہونے کے باعث بچے کی پیدائش قبل ازوقت یعنی ساڑھے 6 ماہ کے دوران متوقع تھی جب کہ خاتون کا ایک پھیپھڑا بھی نہیں تھا جو ڈاکٹروں کیلئے ایک چیلنج تھا تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے بعد بوڑھی خاتون نے کامیابی سے بچی کو جنم دیا رپورٹس کے مطابق معمر خاتون خاتون کافی حدتک بہتر ہیں