پشاور (اسپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سافٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں مس ثمینہ ،ثناء لیاقت، مس مہوش، مس شائستہ کے علاوہ سوات، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، مردان، صوابی، خیبر، مہمند ، بونیر،دیراپر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرخیبرپختونخوا سافٹ بال ایسوسی ایشن شاہدخان شنواری نے کہا کہ وومن سافٹ بال نیشنل چیمپئن شپ ٹرائلز کا انعقاد عید کے بعد کیا جائے گا۔4 مارچ سے شروع ہونے والی سافٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کرتے ہوئے عید کے بعد منعقد کی جائے گی جس کے دوران ریفریشرکورس (ٹیکنیکل) اورکوچنگ کورسز کا انعقادکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا بھر سے خواتین کھلاڑی شرکت کریںگی۔ خواتین کیمپس کیلئے نیشنل گیمز سٹی یونیورسٹی پشاورمیںکرائے جائیں گے جبکہ نیشنل گیم جونیئر اورقومی خواتین سوفٹ بال چیمپئین شپ کاانعقادبھی عید کے بعد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کامقصدبہترین ٹیم بناناہے جس کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ سیکشن ٹیم میں محمدعاصم خان،مس ثمینہ،مس ثنا لیاقت اورمس سمیعہ بہترین کھلاڑیوںکاچنائو کریں گی جو نیشنل گیمز میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوفٹ بال کوپورے صوبے میں روشناس کیاجائے گا تاکہ اچھے کھلاڑی سامنے آسکیں۔