کراچی ( نمائندہ خصوصی)
محستب اعلیٰ نے پی آئی اے کی خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر جنرل منیجر پی آئی اے سیکیورٹی کو نوکری سے برطرف کرنے کا حکم دیدیا۔ زرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی خاتون ملازمہ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام لگایا تھا، جس پر معاملہ محتسب اعلیٰ کو بھیجا گیا۔محتسب اعلیٰ احسان جتوئی نے شواہد کی جانچ کے بعد جنرل منیجر پی آئی اے سیکیورٹی کو مجرم قرار دے دیا۔الزام ثابت ہونے پر محتسب اعلیٰ نے جی ایم پی آئی اے سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو نوکری سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم سنادیا۔زرائع کے مطابق محتسب اعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کو حکم کی تعمیل کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون ملازمہ پی آئی اے شعبہ ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی میں تعینات تھی۔