کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ) صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کر دیا ہے. نئے تعینات ہونے والے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد اتوار پانچ (5) مارچ شام ٹھیک پانچ بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگا. چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نو تعینات گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے بطور گورنر بلوچستان حلف لیں گے.