لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے وزیر اعظم کے قافلے میں شامل گاڑی پر گولی لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کےلئے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دیدی ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ آئی ایس آئی، آئی بی ، پولیس اور محکمہ داخلہ کے افسران پانچ رکنی جے آئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کے قافلے میں شامل گاڑی پر گولی لگنے کا واقعہ راولپنڈی پرانے ائیر پورٹ پر پیش آیا تھا۔ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز راولپنڈی میں بسنت منائی جارہی تھی اور ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی وزیر اعظم کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کوآ لگی ۔جے آئی ٹی نے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے اور اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے متعلقہ ایس ایچ او دیگر پولیس افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔