سکھر(نمائندہ خصوصی ) آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاہے کہ ماضی کے مقابلے میں امن وامان کافی بہتر ہے ۔انہوںنے کہاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی پلان بناکر کل ہائی کورٹ میں پیش کریں گے کچے میں ٹارگیٹیڈ آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے اورپراسیکیوشن کو بہتر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرمنلزکا جو بھی سہولت کار ثابت ہوگا کارروائی ہوگی پولیس کو جدید ہتھیار دلانے کی کوشش ہورہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ امن امان کے حوالے سے حقائق سب کے سامنے ہیں،حکومت ڈاکووں کے خلاف کارروائی میں بھرپور مدد کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو درپیش مشکلات اور مطالبے پر پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے،تحقیقاتی سسٹم کو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورکوشش ہے کے تحقیقاتی افسر کو ایک اضافی تنخواہ ملے۔