لاڑکانہ (رپورٹ محمد عاشق پٹھان) لاڑکانہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گومی بائی لیڈیز کلب کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاڑکانہ کے کمشنر گھنور علی لغاری، ڈپٹی کمشنر رابعہ سیال، چانڈکا اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد تنیو، ڈاکٹر عبدالمالک کی شرکت۔ ڈاکٹر عبدالستار شیخ، محمد صالح بلیدی کے ساتھ گومی بائی لیڈیز کلب کی فریدہ پیچوہو، نائب صدر ڈاکٹر انیلہ اسران، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سکینہ گاد، مختیار جتوئی، چاندنی پوری، ثمینہ ابڑو اور مختلف اسکولوں کے طلباء اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں کھانے پینے، ثقافت، میک اپ سمیت مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ، طلباء نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے اور تقریری مقابلے بھی کروائے گئے ۔ اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ گھنوار علی لغاری، ڈپٹی کمشنر رابعہ سیال اور دیگر نے تقریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اس دھرتی کا خوبصورت ترین حصہ ہیں ہیں اور خواتین کے بغیر یہ معاشرہ آدھا ہے اور یہ وہ دور ہے جس میں عورت اور مرد ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، ہم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گومی بائی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیوں کہ اس دن کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شریک خواتین کی بھت حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ دوسری جانب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گومی بائی لیڈیز جم کا بھی افتتاح کیا۔.