اسلام آباد (کورٹ رپورٹر )
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کل ہو گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجربینچ کل سماعت کرے گا۔ 3 رکنی لارجربینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہرشامل ہیں۔
عمران خان نے وکیل سلمان اکرم راجا کے ذریعے متفرق درخواستیں ہائیکورٹ میں دائر کردی ہیں۔درخواستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پرحلف نہ لینے کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط اور قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈی جی نادرا کو لکھا خط بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔