کراچی( اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکناجی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے پیر کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یونیورسٹی آمد پر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا ، ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلدستے پیش کئے گئے۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ، اساتذہ ، اسٹاف اور طلباء نے نئی وائس چانسلر کو خوش آمدید کہا. بعد ازاں وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں سادہ اور پروقار تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کے درمیان تحویل اور حصول عہدہ کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئرنگ یونیورسٹیز کی پہلی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے شاندار استقبال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو مزید ترقی اور استحکام دینے کیلئے ایسے ہی زبردست جوش و خروش کی ضرورت ہے