لاہور(کامرسرپورٹر )
پاکستان میں ابھرتی ہوئی کمپنی GOفوڈز نے Y بلاک، ڈی ایچ اے لاہور میں اپنے فلیگ شپ ریٹیل اسٹور کا حال ہی میں افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں GOفوڈز کے سی ای او عمر لیاقت صاحب اور ادارے سے متعدد شخصیات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر لیاقت صاحب نے کہا”ہم GOفوڈز کے فلیگ شپ ریٹیل اسٹور کے افتتاح پر بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ ہم لاہور میں ہمارے قابل قدر صارفین تک تازہ اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات براہ راست پہنچانا چاہتے ہیں۔ہم بہترین مصنوعات کی تیز رفتار ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ یہ مصنوعات بہاولنگر میں ہمارے فارمز سے براہ راست حاصلکی جاتی ہیں اور کوالٹی کے اعلیٰ ترین معیارکو برقرار رکھتے ہوئے صارفین تک پہنچائی جاتی ہیں۔“
GOفوڈز فلیگ شپ ریٹیل اسٹور پر تازہ پاسچرائزڈ دودھ، تازہ دہی،دیسی اور تازہ انڈے، بریڈز (وائیٹ، ملکی اوربران) اور قلفی پیش کی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ GOفوڈز نے گیس اینڈ ائل پاکستان لمیٹڈ (GO) کے ساتھ بطورخاص ریٹیل شراکت داری قائم کی ہے۔ کمپنی لاہور میں مخصوص GOریٹیل آؤٹ لیٹس پرکیوسک کے ذریعے تازہ مصنوعات فروخت کررہی ہے۔مزید برآں، GOفوڈز کی مصنوعات پانڈا مارٹ، چیتے مارٹ اور GOفوڈز کی ویب سائٹ (www.gofoods.pk)سے آن لائن خریدی جاسکتی ہیں۔فلیگ شپ ریٹل سٹور کا افتتاح صارفین کو تازہ، اعلیٰ معیار اور غذائیت سے بھرپور فوڈ مصنوعات فراہم کرنے کے GO فوڈز کے وژن کیلئے ایک اہم کامیابی ہے۔کمپنی صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق مصنوعات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور پاکستان بھر میں اپنے ریٹیل کاروبار کے دائرہ کار کو بڑھائے گی تاکہ لوگوں کو تازہ مصنوعات مل سکیں۔