لاہور ( نمائندہ خصوصی)عدلیہ مخالف اور توہین آمیز تقریر پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف اور توہین آمیز تقریر پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست وکیل رانا شاہد نے لاہور ہاٸی کورٹ میں داٸر کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ مریم نواز نے سرگودھا میں ورکر کنونشن میں تقریر میں عدلیہ مخالف بات کی۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے بغیر ثبوت تقریر میں ججز کو سکینڈلاٸز کیا، مریم نواز کی تقریر سے پوری دنیا میں پاکستانی عدلیہ کا وقار مجروح ہوا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔