بارسلونا( نیٹ نیوز )
معروف ٹیلی کام کمپنی نوکیا نے 60 سال میں پہلی بار اپنی شناخت تبدیل کرنے کیلئے نیا لوگو بنانے کا اعلان کیا ہے۔
نئے لوگو میں 5 مختلف اشکال میں ’نوکیا‘ لکھا گیا ہے، کمپنی کی شناخت والا مشہور نیلے رنگ کا لوگو نئے رنگوں اور ڈیزائن سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔اسپین کے شہر بارسلونا میں سالانہ موبائل ورلڈ کانگریس کی تقریب سے قبل خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پیکا لوندمارک نے کہا کہ 2020 میں کمپنی خریدنے کے بعد ہم نے تین مراحل پر مبنی حکمت عملی ترتیب دی تھی۔
اس حکمت عملی میں کمپنی کی تشکیل نو، تیز تر اقدامات اور ان کی جانچ کرنا شامل تھا۔
نوکیا اپنی موجود مصنوعات کی تیاری کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر تجارتی مصنوعات بھی بنانا چاہتی ہے۔بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز ٹیلی کام مصنوعات بنانے والی کمپنیز کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں تاکہ ان کے ساتھ مل کر نجی 5جی نیٹ ورک اور دیگر اشیا فروخت کی جاسکیں۔