لندن ( نمائندہ خصوصی) حکومت اورپاکستان کرکٹ بورڈ ماضی کرکٹرز کی خدمات کو فراموش نہیں کرسکتے ۔سرفراز نواز جس نے پاکستان سیمت دنیا میں فاسٹ باولنگ کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا ۔سرفرازنوازوہ عظیم کرکٹر ہیں جو ” یارکر ” موجد ہے جس نے عمران خان کو عمران خان بنایا ۔سرفراز نواز آج بھی پاکستان کرکٹ کو ہزاروں عمران خان جیسے کرکٹر تیار کر کے دے سکتے ہیں حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ سرفراز نواز کی فوری طور پر ان کی پنشن اور مراعات بحال کرے۔ان خیالات کا اظہار
کراچی سٹی الائنس کے مرکزی رہنما حبیب جان نےلندن میں معروف ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔حبیب جان نے حکومت پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ پسند اور ناپسند کے فارمولے کے تحت سرفراز نواز اور دیگر کرکٹرز کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہا ہے۔ حبیب جان نے سرفراز نواز کو فاسٹ باؤلنگ کی ان سوئنگ اور یارکر کا مؤجد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز نواز نے دنیائے کرکٹ میں ان سوئنگ اور یارکر کو متعارف کراتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کو ایک نئی جہت دی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ حبیب جان نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کے ساتھ عرصہ دراز سے پاکستان کرکٹ بورڈ بلاکسی جواز کے پنشن اور دیگر قانونی مراعات کو روک کر غیر اخلاقی اور غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہورہا ہے۔ حبیب جان نے کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معروف عظیم کرکٹر سرفراز نواز کی پنشن اور دیگر مراعات کو فوری طورپر بحال کیا جائے۔