کراچی (کرائم رپورٹر)
گڈاپ سٹی انویسٹی گیشن کے ہاتھوں گرفتار ملزم کا نام انشال بتایا گیا ہے
پولیس کے مطابق ملزم انشال ایک جگہ سے دوسری جگہ فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا،پولیس نے ملزم انشال کے روپوشی کے مقام کی خبر ملنے پر کارروائی کی ،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے معمولی جھگڑے پر اپنے ساتھیوں عرفان اور احسان کے ساتھ مل کر جزلان کو قتل کیا،جزلان کے قتل کے بعد پولیس نے محمد حسنین اور محمد فیض نامی دو افراد کو گرفتار کیا . پولیس ذرائع کے مطابق حسنین اور فیض کی گرفتار کے ساتھ ہی ملزم انشال اپنے دوست مرکزی ملزم عرفان اور احسان کے ساتھ پنجاب فرار ہوگیا تھا