کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے واٹر ریسورسز نواب یوسف تالپور نے ملک کے موجودہ خراب اقتصادی حالات کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے سرکاری کوٹے سے ملنے والے پیٹرول کے کوٹے سے 50 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کوٹے میں اس وقت کمی رکھیں گے جب تک ملک کے معاشی حالات بہتر نہیں ہو جاتے۔