کوئٹہ (نمائندہ خصوصی ) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2 بجکر 50 منٹ پر ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.6اور گہرائی 76 کلومیڑ زیر زمین رکارڈ کی گئی ،زلزلے کامرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ،ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔