لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان آنیوالی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرخ گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، عمران خان قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، ان کا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا، ہمیں الیکشن کا کوئی خوف نہیں، ن لیگ الیکشن کے لیے تیار ہے جب مرضی الیکشن کروا لیں۔ انہوں نے کہا عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے، عمران خان کبھی کہتے ہیں امریکی سازش ہوئی بعد میں کہتے ہیں نہیں ہوئی، ان کا سکرپٹ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ کو آنکھیں دکھاتے ہیں، ہماری برداشت کی حد ہے، ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔