کراچی(نمائندہ خصوصی)
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خود سمیت تمام وزراء اور سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کوٹا 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہے ،خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹا کی 40 فیصد کمی سے خزانے پر بوجھ میں کمی آئے گی۔