فیصل آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ،حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے ر ہ گئے ہیں فرخ حبیب نے فیصل آباد میں این این آئی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہے کہ مہنگائی کاجن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بھی دن بھر دن اضافہ ہورہا ہے شہریوں کو پھل، دالیں اور چینی گھی اور آٹا جیسی روزمرہ کی اچیاءبھی سرکاری نرخ ٹھیلوں اور دکانوں سے غائب دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لو ٹنے لگے شہریوں کے مطابق لوگ گورنمنٹ نے بہت مایوس کیا ہے پرائس مانیٹرنگ ٹیم بھی حرکت میں نظر نہیں آرہی روز مرہ کے استعمال کی اشیاءکوخودونوچ گھی اور پھلوں وغیرہ کے منہ نامہ دام وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکاہے پوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دوکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فائدہ دکھائی نہیں دیتا قیمتوں میں انیس بیس کاہی قر ق ہے اس مسئلے پر کوئی بھی پرائس مانیٹر کر تی ٹیم دکھائی نہیں دے رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو پہلے سستی اشیاءعوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے۔