کراچی (اسٹاف رپورٹر)
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں تعینات تمام ڈی آئی جیز،لیگل سمیت تمام اے آئی جیز، سپرانٹینڈینس آف پولیس،پروجیکٹ ڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹرپریس کے ساتھ ہونیوالے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر مذکورہ افسران کی جانب سے سندھ پولیس کے مختلف امور و اقدامات بشمول لیگل فائنانس،ویلفیئر، لاجسٹکس،آپریشنز ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ سمیت جملہ انتظامی و انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق جاری اور مکمل ہونیوالے پروجیکٹس کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور مذید ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کے جملہ امور واقدامات کو مذید تقویت دینے اور پولیسنگ سے متعلق تمام تر معاملات میں میرٹ کو سرفہرست رکھنے اور ترجیح دینے کی ہدایات دیں