کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رزاق باجوا نے چوہدری پرویز الہی کو تحریک انصاف کا مرکزی صدر بننے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اب ریاست مدینہ بنانے میں کافی مدد ملے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کس مقصد جدوجہد اور اپنی زندگی کے اہم دن ضائع کر رہے ہیں رزاق باجواہ کا کہناتھا ایک جھوٹے لوگوں کا ٹولہ ہے جس کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا اور پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے غریبوں کا مذاق اڑانا ہے عمران خان نے اپنے کیے ہوئے کسی ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا تحریک انصاف سے وابستہ نوجوان اس فتنے سے دور ہو جائیں ملک میں باربارالیکشن بار بار استعفے دے کر اسمبلیوں سے باہر آنے کا مقصد پاکستانی عوام جان چکے ہیں عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کے جذبات سے کھیلا ہے کبھی مذہبی ٹچ دے کر عوام کو بے وقوف بنایا آنے والے جنرل الیکشن میں عوام عمران ٹولے کا منصوبہ ووٹ کی طاقت سے ناکام بنا دیں گے یہ شخص اقتدار جاتے ہی پاگل ہو چکا ہے اور پاکستان کو اپنی ریاست سمجھتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہوتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان تحریک انصاف کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھٹو خاندان نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے عمران خان کی ریاست نہیں رزاق باجواہ نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک لانگ مارچ کی طرح مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اب عمران خان کے پاس سیاسی کھیل کھیلنے کے لیے کچھ نہیں بچا پاکستانی عوام عمران خان کے جھوٹ کو مسترد کر دے گی