تہران (نیٹ نیوز )ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے کروز میزائل تیار کیا ہے جس کی رینج 1650 کلومیٹر ہے۔ایرانی کمانڈر نے کہاکہ کروز میزائل کو ایران کے میزائل ہتھیاروں میں شامل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل سسٹم کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امیر علی حاجی زادہ کا کہنا تھا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے۔