گوادر(نمائندہ خصوصی)
وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات۔وزیر اعظم نے انہیں گوادر شہر میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگا کر ہر گھر کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے، اور سولرپینلز کا استعمال کر کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کہ ہدایت کی۔علاوہ ازیں انہوں نے گوادر ائیر پورٹ کی جلد از جلدتکمیل اور گوادر پورٹ کو دنیا کی مصروف ترین اور منافع بخش بندرگاہ بنانے پربھی زور دیا وزیراعظم نے اس مقصد کے لیے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو اس سلسلے میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ جامع مزاکرات کرنے اور تمامُ مسائل کے فل کے لیے واضح روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر انسداد منشیات نواب زادہ شاہ زین بگٹی، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور فہد حسین کے علاوہ دیگر اہم سیاسی شخصیات کی بھی شرکت۔