رحیم یارخان ( نمائندہ خصوصی )صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں دلخراش ٹریفک حادثے نے 12 افراد کی جان لے لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ظاہر پیر کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر ٹائر برسٹ ہونے کے بعد مسافر وین الٹ گئی اسی دوران مخالف سمت سے گزرنے والی بس کے مسافروں نے روک کر ان کی مدد کی اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ابھی مسافروں کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری تھا کہ پیچھے سے آنے والی بس مدد کرنے والوں پر چڑھ دوڑی۔دلخراش واقعے میں 12 افراد موقع پر ہی جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا ، جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔