کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پولیس آفس دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا ، گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے۔کراچی پولیس آفس حملے کی تحقیقات جاری ہیں دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا فارنزک مکمل کر لیا گیا،تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گاڑی کی فارنزک کے دوران حملہ آوروں کے 5 فنگرپرنٹس حاصل کیے گئے جن کا نادرا سے ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی گاڑی سے جوتے،نمازکی ٹوپی ،اجرک ،رسی ،پلاسٹک والی چٹائی ،رضائی، موزے ،کلاشنکوف کا میگزین ،پلاسٹک کی بوری اوررومال ہے۔تحقیقاتءذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک گاڑی کے اصل مالک کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا ہے اس سلسلے میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق کے پی اوحملے میں مارے گئے تیسرے دہشت گرد کی بھی تاحال شناخت ممکن نہ ہوسکی مارے گئے تیسرے دہشت گرد کےفنگرپرنٹس نادرا کے ریکارڈ سے میچ نہیں ہوسکے ہیں دیگر ذرائع سے دہشت گرد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔