پشاور (نمائندہ خصوصی )لاہور کے بعد جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز پشاور میں بھی ہزاروں کارکنان کی جانب سے گرفتاریاں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں سابق سپیکر و سینئر مرکزی رہنما اسد قیصر نے (آج) جمعرات کو پشاور میں جیل بھرو کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا جس میں کہاگیاکہ لاہور سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز ہوچکا ہے،جس طرح قائدین اور کارکنان نے خود گرفتاری کے لیے پیش کیا انکو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ (آج) جمعرات کو پشاور میں جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن ہوگا،میں اور دیگر قائدین وہاں موجود ہوں گے،ہم خود اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے۔ اسد قیصر نے کہاکہ جیل بھرو تحریک پاکستان کو قانون کی حکمرانی کی طرف گامزن کرنے کی ضمانت ہے،امید کرتے ہیں کہ قوم ہماری جیل بھرو تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔