راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاک فوج ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے میدان عمل میں اپنی خدمات سرانجابم دے رہی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج نے ایک اور قابل تحسین اقدام کرتے ہوئے ادویات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے 3ٹن سے زائد ادویات کی کھیپ اسلام آباد سے علی الصبح روانہ کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاک فوج کی اربن، ریسکیو ٹیمیں پہلے ہی ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، ترکیہ کے زلزلہ متاثرین پاک فوج کی خدمات کے معترف اور فوجی جوانوں کے شکر گزار ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جس دوران متعدد لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گٸیں۔ مجموعی طور پر 88 مقامات پر سرچ آپریشن اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔