مظفرآباد (نمائندہ خصوصی ) تحریک آزادیِ جموں کشمیر کیلئے حزب کمانڈر امتیاز عالم شہید کی انتھک اور لازوال جدوجہد کو تاریخِ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا تحریک آزادی کو درپیش مشکل ترین حالات میں بھی شہید نے اعلیٰ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کہ زیر قبضہ جموں کشمیر میں جاری تحریک مزاحمت کہ صف اول کہ مجاہد حزب المجاہدین کے سرکردہ کمانڈر امتیاز عالم کی مظلومانہ شہادت پر انہیں اور انکے والد سکندر پیر شہید اور بھائی نظیر پیر شہید کو محکوم کشمیری قوم کی آزادی کیلئے جدوجہد میں اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے کہا کہ امتیاز عالم شہید نے 1990 سے ہی بھارتی قابض سامراج کیخلاف الم بغاوت بلند کیا، قابض حکومت اور افواج کیخلاف بھرپور جدوجہد کا آغاز کرکے ریاست کی آزادی کیلئے زندگی کا ہر لمحہ قربان کیا۔ شمالی کشمیر کے اضلاع کپواڑہ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں تحریک مزاحمت کو نہ صرف منظم کیا بلکہ بھارتی قابض فوجیوں کیخلاف بھرپور عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ امتیاز عالم شہید نے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف ایک طویل جدوجہد کر کہ اپنے دینی فریضے کی ادائیگی کیلئے دن رات کام کیا ۔ شہید موصوف نے ریاست کے برف پوش پہاڑوں، جنگلوں اور وادیوں میں گزشتہ تینتیس برسوں سے بھارتی غاصبین کیخلاف لازوال جدوجہد کی۔ تحریک آزادی کشمیر کو درپیش چیلنجز کے مشکل وقت میں بھی شہید نے آگے بڑھ کر مزاحمتی تحریک کو تقویت پہنچائی ۔ عزی احمد کا کہنا تھا کہ امتیاز عالم شہید کی انتھک جدوجہد کو تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ریاست کے لاکھوں شہیدوں کے مقدس لہو اور قربانیوں کا تحفظ کیا جائے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ ظالم بھارتی سامراج کیخلاف آزادی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔۔۔۔