ریاض(نمائندہ خصوصی)
سعودی عرب کی وزارت دفاع پر جاری ٹوئٹر پیٖغام کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔’’الکاسح 4‘‘ کے کوڈ نام سے ہونے والی ان مشقوں کا مقصد جنگی صلاحیت کو بہتر بنانا اور فوجی مہارتوں کا باہم تبادلہ تھا۔
الکاسح 4 جنگی مشق پہلے کی گئی منصوبہ بندی اور پروگراموں کی توسیع ہے تاکہ مختلف زمینی حقائق کی روشنی میں لڑاکا صلاحیت اور تیاریوں کو ترقی دی جا سکے جس سے جنگی تیاری کے لیول میں بہتری آتی ہے۔نیز ان مشقوں سے دونوں ملکوں کی بری افواج کے درمیان فوجی تعاون بھی مزید مضبوط بنتا ہے۔