اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری کے باوجود استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دئے ہیں۔