کراچي(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو صدر کے منصب اور کردار کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو ٹائیگر فورس کے رکن کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، لیکن بدقسمتی سے صدر مملکت کا بیٹا فورسز کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے ۔