اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )
وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے