کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پولیس آفس میں پاک فوج کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، آرمی کے ماہر نشانہ باز کے پی او کی چھت پر اور اطراف میں تعینات ہیں
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں پاک فوج کی تحقیقاتی ٹیمیں پہنچ گئیں،پاک فوج کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔آرمی کے ماہر نشانہ باز کے پی او کی چھت پر اور اطراف میں تعینات ہیں،حساس اداروں کی تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔کراچی پولیس آفس کا کنٹرول حساس اداروں کے اہلکاروں نے سنبھال لیا، پولیس اور حساس اداروں کے ماہر نشانہ باز کے پی او کی چھت پر اور اطراف میں تعینات ہیں
حساس اداروں کی جانب سے کھوجی کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی سرچنگ کی جارہی ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی کراچی پولیس آفس پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے تاہم کراچی پولیس آفس کے متصل صدر پولیس اسٹیشن اور پیٹرول پمپ عام صارفین اور سائیلین کے لئے بند کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز کراچی کی مصروف ترین شارع فیصل پر صدر تھانے سے متصل پولیس چیف آفس میں دستی بموں اورجدید آتشیں ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے گھس گئے ، جس کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری اور فوج کےکمانڈوز پہنچے اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔