کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں حلقہ بندیوں پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں میں یوسیز کی تعداد بڑھانے کے لیے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو جواب دیا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ڈرافٹ تیار کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ایک دو روز میں حلقہ بندیوں پر لیٹر جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔