اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں پرویز الہیٰ کی لیک آڈیوز کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا، ایف آئی اے نے پہلے مرحلے میں آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کی آڈیوز کو فرانزک کے لئے لاہور لیب بھجوایا جائے گا، فرانزک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائےگا۔