اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کویتی ہم منصب سلیم عبداللہ الجابر الثانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراءخارجہ نے معیشت سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری تقریبات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔