بماکو۔ (اے پی پی) مغربی افریقی ملک مالی کے شمالی علاقے کڈال میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک امن اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی مربوط استحکام مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے ترجمان اولیور سالگاڈو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ روز کڈال میں امن مشن کے فوجی قافلے پر فائرنگ کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس کے باعث ایک امن فوجی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
مالی میں اقوام متحدہ کے اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی مربوط استحکام مشن (ایم آئی این یو ایس ایم اے)کے سربراہ و خصوصی نمائندہ الغاسم ونے نے کہا کہ امن دستے نے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ۔
انہوں نے امن مشن کے اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی میں دہشت گرد امن و امان کی صورتحال کو خراب اور امن مشن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کڈال کے علاقے میں رواں ہفتے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے یہ پانچواں حملہ ہے