اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ ترکیہ مکمل کرکے پاکستان واپس پہنچ گئے ۔ آدیامان ہوائی اڈے پر روانگی کے وقت ترکیہ کے وزیرِ تجارت مہمت موش، وزیرِ مواصلات عادل اسماعیلاولو، آدیامان کے گورنر مہمت چوہادار، علی شاہین ترک پارلیمنٹ میں ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر اور ترک سفارتی حکام بھی موجود تھے ۔