ریاض (نمائندہ خصوصی) فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2023 میں جےایف 17تھنڈر اور ایف16 کی گھن گرج برادراسلامی ملک کی فضاؤں میں گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری 2023 شاہ عبدالعزیز ایئر بیس پراختتام پذیر ہوگئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے دستے نے فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری میں حصہ لیا ، پاک فضائیہ کادستہ فخر پاکستان جےایف 17تھنڈر،ایف16 طیاروں پر مشتمل تھا۔فضائی مشقوں میں جے ایف 17تھنڈر اور ایف16 کی گھن گرج برادراسلامی ملک کی فضاؤں میں گونج اٹھیں۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ مشق میں پاک فضائیہ،دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں ،معاون عملے نے شرکت کی اور ڈپٹی ائیر چیف ایئرمارشل عبدالمعیدخان نے مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ مشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ایئراینڈگراؤنڈ کریو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی ایئرچیف نے کہا کہ، موجودہ صورتحال پاکستان اوردوست ممالک میں بہتر شراکت داری کی متقاضی ہے، بین الاقوامی،علاقائی تزویراتی صورتحال گہری تبدیلیوں سےگزر رہی ہے۔
ڈپٹی ایئرچیف کا کہنا تھا کہ مشقیں مشترکہ چیلنجز کے مقابلےمیں باہمی تعاون بڑھانے کا موقع دیتی ہیں، بحرین،یونان،اردن،پاکستان،قطر، برطانیہ ،امریکاکی فضائی افواج نے شرکت کی۔مشق میں جارحانہ اور دفاعی پیچیدگیوں کی حامل تربیتی پروازیں شامل تھیں جبکہ الیکٹرانک وارفیئر،فضائی دفاعی سسٹمز اور جارحانہ لڑاکا طیاروں کو بھی شامل کیا گیا۔
مشق نےایئراینڈگراؤنڈ عملے کی جنگی تیاریوں کوبہتربنانےمیں کلیدی کردار ادا کیا۔