کراچی(نمائندہ خصوصی)
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت صوبے میں ضروری اشیاء کے قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری انفارمیشن آصف اکرام، سیکریٹری خوراک اور سیکریٹری زراعت سمیت دیگر شریک ہوئے جب کے تمام ڈویژنل کمشنر نے وڈیو لینک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سیکریٹریز کی سربراہی میں صوبے کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہے، ڈویژنل کمشنر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز، ڈپٹی فوڈ کنٹرول اور بیورو اور سپلائے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے میمبر ہونگے۔ کمیٹی متعلقہ اضلاع میں قیمتوں پر کنٹرول، ضروری اشیاء کی فراہمی اور زخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کاروائیوں کو مانیٹر کریں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ کی ہداہت پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری انڈسٹری عبدالرشید سولنگی ایسٹ، اقبال انجم جمانی ویسٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سائوتھ اور سیکریٹری لیبر لئیق احمد سینٹرل کی پرائیز مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو سجاول، سیکریٹری انوائرمنٹ آغا واسف کورنگی، سیکریٹری جنگلات بدر جمیل میندھرو ملیر ، سیکریٹری آئی ٹی آصف اکرام کیاماڑی، سیکریٹری ورکس سروسز شارق احمد حیدرآباد، سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مہیسر دادو جب کے سیکریٹری ڈی ای پی دی حادی بخش کلہوڑو بدین کی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ مقرر۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری خوراک راجا شہزاد عمر ٹنڈو الہیار، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بچل راہپوٹو جامشورو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ٹنڈو محمد خان، سیکریٹری اوقاف منور علی مہیسر ٹھٹہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری مٹیاری، سیکریٹری ایکسائز عاطف رحمان میرپور خاص، سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ مرید راہموں تھرپارکر جب کے سیکریٹری مائینز خالد چاچڑ عمرکوٹ ، سیکریٹری صحت زوالفقار شاہ شہید بینظیر آباد جب کے سیکریٹری لائیو اسٹاک نوشہرو فیروز، سیکریٹری انرجی ابوبکر احمد سکھر جب کے سیکریٹری کوآپریٹو شاہد عبدالسلام سانگھڑ، سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ خیرپور جب کے سیکریٹری اسپورٹس عبدالحادی بلو گھوٹکی ، سیکریٹری ثقافت نسیم الغنی سہتو لاڑکانہ اور سیکریٹری آبپاشی سہیل احمد قریشی جیکب آباد، سیکریٹری انسانی حقوق صبغت اللہ مہر شکار پور جب کے سیجری پاپولیشن ریحان اقبال بلوچ قمبر شہدادکوٹ جب کے سیکریٹری بحالی محمد علی کھورو کو کشمور کندھ کوٹ کی ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔